منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافے کا امکان

datetime 21  اگست‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست جمع کر ادی جس پر 31اگست کو سماعت ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے کہ

جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کی جائے۔نیپرا اتھارٹی 31 اگست کو اس درخواست پر سماعت کرے گی، اضافے کی صورت میںصارفین پر 65 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد، کوئلے سے 12.74 فیصد، ڈیزل سے 1.46 فیصد، فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق ڈیزل سے پیدا بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 10.36 اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جس کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے نے بتایا کہ جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، اس طرح جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…