منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بڑی خوشخبری، وزیراعظم نے فکسڈ سیلز ٹیکس کی بجلی بلوں کے ذریعے وصولی معطل کردی

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے فکسڈ سیلز ٹیکس کی بجلی بلوں کے ذریعے وصولی کو فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ متعلقہ حکام کو فوری طور پر غریب طبقے کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس لاہور میں ہوا. وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کر کے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دکانداروں پر فکسڈ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ دکانداروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے، مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو فوری طور پر غریب طبقے کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے کوشاں ہے، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئرخرم دستگیر وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین ایف بی آر وفاقی سیکرٹریز توانائی، خزانہ اور پٹرولیم یحکام نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…