بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کسی (ن) لیگی رکن کو گرفتار کیا تو سب کی گرفتاریاں ہونگی وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا گیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی، پرویز الٰہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں،ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات پر جیلیں بھی کاٹیں، 90نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا،شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(ن) لیگی رہنماء اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگی رہنماوں پر مقدمات اور گرفتاریوں کیلئے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ جب سے پرویز الٰہی کی حکومت آئی ہے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، پرویز الٰہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں۔ انہوں نے جھوٹی پٹیاں لگا کر بتایا کہ مجھ پر تشدد ہوا ہے، ہمارے خلاف پرویز الہی پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں، کسی نے پرویز الہی کو مار پڑتے ہوئے دیکھا؟ اصل مقدمہ تو ڈپٹی اسپیکر پر حملے کا تھا کیا اس پر کوئی گرفتاری ہوئی؟ ہم پر ایک ملازم پر تشدد کا مقدمہ ڈال دیا گیا، اس ملازم کو سامنے لے آئیں۔ کل پنجاب پولیس نے ہمارے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے کیا انہیں احکامات ہیں کہ لوگوں گھروں میں داخل ہوں؟۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات پر جیلیں بھی کاٹی ہیں، 90نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا۔

شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ قیدی سے ملاقات کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، ملاقات سے قبل درخواست دی جاتی ہے لیکن عمران خان کو قانون کا کچھ نہیں پتہ، کل وہ ملاقات کی اجازت لئے بغیر پمز پہنچ گئے اور واویلا کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے کہا تھا کہ وہ شہباز گل سے ہسپتال جا کرملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ کیا انہوں نے اس ملاقات کیلئے کسی کو درخواست دی تھی؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…