پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد کے بااثر خاندان سے صلح متاثرہ لڑکی کا ایک اور ویڈیو بیان آ گیا

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد، اسلام آباد(این این آئی )فیصل آباد شادی سے انکار پر جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بننے والی فیصل آباد سے میڈیکل کی طالبہ کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے یہ ویڈیو بیان بااثر خاندان سے صلح سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کے نتیجے میں ریکارڈ کروایا ہے

جو کہ سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہے۔ متاثرہ لڑکی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرا نام خدیجہ ہے اور مجھے معلوم ہے کہ صبح سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ ہم نے اِن مجرموں سے صلح کر لی ہے۔متاثرہ لڑکی نے مرکزی ملزم شیخ دانش سے متعلق کہا ہے کہ میں نے اس مجرم خاندان سے کوئی صلح نہیں کی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل نیوز جعلی ہے، میں تاحال یہ کیس لڑ رہی ہوں اور اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ آپ سب میرا ساتھ دیں۔ متاثرہ لڑکی نے کہاکہ ہم انشااللہ تعالی ان مجرموں کو ضرور سزا دلوائیں گے، ہم نے ان سے کوئی صلح نہیں کی۔دوسری جانب فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد واقعہ پر شیخ دانش علی کی بیٹی انا علی نے حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔انا علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہاگیاکہ کم عمر ہوں پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھی مگر مقدمے میں نامزد کیا گیا، بیرونی پریشر پر پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ تسلیم شدہ اصول ہے جرم ثابت ہونے تک کوئی بھی معصوم ہی تصور ہو گا، متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہوں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…