منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

انا للہ و انا الیہ راجعون ،سینئر سیاستدان انتقال کرگئے

datetime 20  اگست‬‮  2022 |

راولپنڈی  اسلام آباد( آن لائن، این این آئی)سینئر سیاست دان سید کبیر علی واسطی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ سینئر سید کبیر علی واسطی کو طبیعت بگڑنے پر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ شام چھ

بجے مکی مسجد کمرشل مارکیٹ میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم سابق صدر جنرل ایوب خان کی کونسل مسلم لیگ کے آفس سیکرٹری کے عہدے پر براجمان رہے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے بزرگ سیاستدان سید کبیر واسطی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ کبیر واسطی کے انتقال کی خبر نے رنجیدہ کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کبیر واسطی مرحوم منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔ انہوںنے کہاکہ کبیر واسطی نے تحریک بحالی جمہوریت میں مادر جمہوریت اور شہید جمہوریت کے شانہ بشانہ جدوجہد کی۔ نیر بخاری نے سید کبیر واسطی مرحوم کے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کبیر واسطی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ علاوہ ازیں چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی جامشورو کے رہنما ارشد سہتو اور امجد سہتو سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے ارشد سہتو اور پیلز یوتھہ جامشورو کے عہدیدار امجد سہتو سے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ آ پ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، والدہ سے جدائی کا صدمہ ناقابل تلافی ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…