ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا مکمل بھر گیا

20  اگست‬‮  2022

لاہور( این این آئی)تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا،58لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا،ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں اس وقت58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی وافر مقدار میں موجودگی ملک کے زرعی شعبے اور سستی پن بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے۔ 1974 میں اپنی تکمیل سے آج تک تربیلا ڈیم پراجیکٹ

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس پراجیکٹ سے زرعی مقاصد کے لئے پانی مہیا کیا جاتا ہے، سیلاب سے بچا میں مدد ملتی ہے اور نیشنل گرڈ کو سستی پن بجلی فراہم کی جاتی ہے۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 58 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کا بھی سب سے بڑا پن بجلی گھر ہے۔ تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا پن بجلی گھر سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار 888 میگاواٹ ہوچکی ہے۔ جبکہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ صلاحیت بڑھ کر 6 ہزار 418 میگا واٹ ہوجائے گی۔ اعدادوشمار کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 69 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 400 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 26 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 76 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 300 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 2 لاکھ 76 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 71 ہزار 500 کیوسک،چشمہ3 لاکھ 86 ہزار کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 86 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 4 لاکھ 37 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 37 ہزار 700 کیوسک، گدو آمد 3 لاکھ 61 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 61 ہزار 800 کیوسک، سکھر آمد 3 لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک کوٹری آمد 2 لاکھ 19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 19 ہزار 300 کیوسک، تریموں آمد ایک لاکھ 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 12 ہزار 900 کیوسک جبکہ پنجند بیراج آمد 95 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 900 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ،منگلاکاکم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1175.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.938 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…