منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

منکی پاکس کے ایک مریض کی ناک گلنا شروع ہوگئی

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (آن لائن) جرمنی میں منکی پاکس سے متاثر ایک شخص کی ناک گلنا شروع ہوگئی، حالیہ وباء� میں ریکارڈ کیا جانے والا یہ معاملہ اپنی نوعیت کا سب سے تشویش ناک معاملہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ مریض (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کچھ روز قبل اپنی ناک پر سرخ نشان کا معائنہ کرانے اپنے معالج کے پاس گیا تو اسے سن برن قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا۔

تین دن میں مریض کی ناک کی جِلد مردار ہوکر سیاہ ہونی شروع ہوگئی، جس کے بعد ناک پر تکلیف دہ کھرنٹ جم گیا۔ اسی دوران متاثرہ شخص کے جسم پر پس سے بھرے دانے بھی نکل آئے۔ ایک پی سی آر ٹیسٹ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ منکی پاکس سے متاثر ہے جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا اور اینٹی وائرل ادویات کی خوراک دی گئی۔ مزید معائنوں سے علم ہوا کہ مریض سائیفلِس اور ایچ آئی وی سے بھی متاثر تھا۔مریض کو انفیکشن کے علاج کے لیے دوائیاں دی گئیں جس سے زخم تو سوکھ گئے لیکن ناک کی تکلیف میں جزوی طور پر بہتری ا?ئی۔ متاثرہ شخص نے طبی ماہرین کو بتایا کہ اس سے قبل اس نے کبھی جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنز کے متعلق ٹیسٹ نہیں کرایا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کا معاملہ ایچ آئی وی کا علاج نہ کیے جانے کی وجہ سے انتہائی شدت اختیار کرچکا تھا جس کی وجہ سے ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوچکا تھا جس کے سبب اسے نیکروسِس کا زیادہ خطرہ لاحق تھا۔نیکروسِس ایک ایسی حالت ہوتی ہے جس میں ٹشو کسی انفیکشن کے سبب مردار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…