منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی معروف کامیڈین کی حالت مزید بگڑ گئی ، دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی حالت مزید بگڑ گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ

راجو کی طبیعت بدھ کی رات پھر بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا ہے کہ اداکارکا دماغ تقریباً مردہ ہوچکا ہے جبکہ دل کو بھی کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کامیڈین کی فیملی اور ٹیم اب کسی معجزے کی منتظر ہے۔علاوہ ازیں آج بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجو شری واستو کے منیجر مقبول نے بتایا کہ بدھ کی شب اداکار کی حالت بگڑی، ان کی دماغ کی شریانیں سوج گئی تھیں اور دماغ میں پانی بھی آگیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے اس صورتحال کو سنبھال لیا تھا تاہم دل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انہیں بھاری دوائیں نہیں دی جاسکتیں۔انہوں نے بتایا کہ راجو اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ بدھ کو راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مِل پر ایکسرسائز کر رہے تھے۔ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ راجو نے جم میں بہت زیادہ ایکسرسائز کی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تاہم ان کے بھانجے کوشل سری واستو نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…