منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق وزیر پولیس کے ریڈار پر، گرفتاری کے لئے گھر پر چھاپہ

datetime 19  اگست‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ (ن)کے 12 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، وارنٹ گرفتاری کے اجراء پر

پولیس نے لیگی رہنمائوں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کی درخواست پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر ،پیر اشرف رسول، مرزا جاوید ،رانا منان خان،بلال فاروق تارڑ،عبد الرئوف ،راجہ صغیر احمد، پیر خضر حیات،ملک غلام حبیب اعوان سمیت 12رہنمائوں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔درخواست میں لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے لیکن ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہورہے۔ملزمان سے تحقیقات کرنے کے لئے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے، عدالت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد پولیس نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق رانا مشہود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔پولیس نے جوہر ٹائون میں ملک سیف الملوک کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس پر بھی چھاپہ مارا تاہم لیگی رہنمااپنی رہائشگاہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے ۔پولیس نے رائیونڈ میں مرزا جاوید کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…