اسلام آباد( آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز اسپتال پہنچے جہاں ان کی گاڑی پنکچر ہوگئی۔تفصیلا ت کے مطابق عمران خان کی گاڑی گرین ایریا کے ساتھ لگے لوہے کے بورڈ پر چڑھ گئی تھی۔ گاڑی پنکچر ہونے کے باعث عمران خان اپنی گاڑی سے اتر کر دوسری گاڑی میں بیٹھے۔تاہم عمران خان کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد وہ کارڈیالوجی وارڈ سے واپس روانہ ہوگئے