اسلام آباد (این این آئی)فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد واقعہ پر شیخ دانش علی کی بیٹی انا علی نے حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔انا علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہاگیاکہ کم عمر ہوں پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھی مگر مقدمے میں نامزد کیا گیا، بیرونی پریشر پر پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ تسلیم شدہ اصول ہے جرم ثابت ہونے تک کوئی بھی معصوم ہی تصور ہو گا، متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہوں حفاظتی ضمانت دی جائے۔