لاہور( این این آئی) لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت سے اجازت طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے عدالت سے پنجاب اسمبلی کے واقعہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںوزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر ،پیر اشرف رسول، مرزا جاوید ،رانا منان خان،بلال فاروق تارڑ،عبد الرئوف ،
راجہ صغیر احمد، پیر خضر حیات،ملک غلام حبیب اعوان سمیت دیگر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی ۔پولیس نے (ن)لیگ کے رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے
عدالت میں درخواست دائر کی ۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج لیکن ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے اس لئے وارنٹ جاری کئے جائیں۔