پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد میں لڑکی کی تذلیل اور تشدد کا معاملہ راتوں رات کیا سے کیا ہوگیا؟کیس میں نئی پیشرفت

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی ) انسانیت سوز تشدد کیس میں متاثرہ طالبہ اور اس کے گھر والے نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے۔سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے طالبہ اور اس کے اہلخانہ کو فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کے مطابق طالبہ تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی اور

اہلخانہ کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے قیادت میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جو کہ اپنی نگرانی میں تمام تفتیش مکمل کروائے گی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد اورانسانیت سوز سلوک کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے اورطالبہ پر تشدد کرنے والے ملزمان قرارواقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔متاثرہ لڑکی کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے لڑکی کی دوست سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث 6 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پولیس نے خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے چھ ملزمان سمیت خاتون ملزمہ کو کل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سی پی او فیصل آباد کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری ملزمان کو گرفتار کیا۔متاثرہ لڑکی کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق ملزم اس کی دوست کا والد ہے جو اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…