ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت چل رہی ہے ، میں بھی اس کا حصہ ہوں ، فیصل واوڈا

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تیزی سے رابطے بحال ہو رہے ہیں،ان سے بات چیت چل رہی ہے اور میں بھی اس کا حصہ ہوں۔ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی اور ملک کی تو نہیں ہے، اگر کچھ لوگوں نے غلط فہمی پیدا کی ہے تو اسے حل اور کلیئر بھی کرسکتا ہے۔شہباز گل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ان کے بیان کی مذمت کرچکا ہوں، کسی پر تنقید ضرور ہوسکتی ہے لیکن تذلیل نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے تو اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا،ن لیگ کی طرح غنڈہ گردی کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے،شہدا کیخلاف جس نے بھی بات کی ہے وہ غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کیخلاف جس نے بات کی ہے اس کی زبان کھینچ لینی چاہئے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی تاہم آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا؟ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کے بیان سے فوج کو اکسانے کا ایسا تاثر گیا، شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…