اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل کو ننگا کر کے مارا جارہا ہے ،عمران خان

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )نجی ٹی وی چینل جی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، میرا سارے حکمرانوں سے موازنہ کریں کہ کون ایمانداری سے چل رہا تھا، شہباز گل نے

غلط بیان دیا لیکن اس پر جو ظلم ہوا وہ درست نہیں، شہباز گل کو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کیخلاف بیان دو، شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا، یہ شرمناک ہے، ہر سوال شہباز گل کو مار کے پوچھا جاتا ہے،سوال کیا جاتا ہے کہ عمران خان کھاتا کیا ہے، شہباز گل کیساتھ ایسا سلوک کر کے لوگوں کوڈرا رہے ہیں۔دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو فوری طور پر متحرک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔عمران خان کی طرف سے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کیلئے بنی کمیٹی کا کنونیئر سنیٹر سیف اللہ خان نیازی کومقرر کردیا، کمیٹی میں تمام صوبوں اور وفاق سے 12ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ارکان میں شیر علی ارباب، سلمان امجد، چودھری اقبال، شاہد حسین، خواجہ شمس، سہیل آفریدی، ارسلان خالد، فرید رحمان، رانا ندیم، عبدالکریم اور نعمان گل کمیٹی میں شامل ہیں۔ٹائیگر فورس کمیٹی پورے ملک میں عمران خان ٹائیگر فورس کی تنظیم سازی کرے گی، یہ کمیٹی براہ راست عمران خان کو رپورٹ دے گی، عمران خان نے کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی گراس روٹ لیول پر کارکنوں کو متحرک کرے گی۔ فورس الیکشن ڈے اور پولنگ سکیم کو منظم کرے گی۔ پی ٹی آئی ورکر کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…