اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کی ریکارڈ گراوٹ کے بعد مضبوطی کے باعث پاکستان آٹو موبیل مینو فیکچررز نے 26/27جولائی کو اپنے برانڈز میں جو قیمتیں بڑھائی تھیں پیر 15اگست کو اضافی قیمتوں کا پچاس فیصد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق  جاپانی کمپنی ٹیوٹا کورولا کی قیمتوں میں 15اگست 2022ء سے اپنی مختلف برانڈز کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی ہے اسکے مطابق کرولا 1.6ایم /ٹی کی 14اگست تک کی قیمت جو 48لاکھ 99ہزار روپے تھی‘ 15اگست کو 3لاکھ 30ہزر روپے کم کر کے 45لاکھ 69ہزار روپے کر دی ہے۔ یہ تمام قیمتیں ایکس فیکٹری ہیں۔ ٹیوٹا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ یو ایس ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گزشتہ کچھ دنوں سے اضافہ ہوا ہے اسلئے کمپنی نے روپے کی قدر میں اضافے کا فرق اپنے خریداروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیوٹا کے مختلف برانڈز کی ریٹیل سیلز پرائس ایکس فیکٹری کراچی بشمول سی وی ٹی تمام ماڈلز کیلئے کم کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں دوسری جاپانی موٹر وہیکلز مینو فیکچررز ہنڈا اٹلس کمپنی اور سوزوکی کمپنی اپنے برانڈز کی قیمتوں میں ایک دو روز میں اسی تناسب سے کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور انکی حکومت نے ملک میں قیمتوں میں بدترین اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ملکی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں جن کے نتیجے میں موٹر اسمبلرز اور دوسری بڑی کمپنیوں کی طرف سے اپنے اپنے برانڈز اور پیداواری آیٹمز کی قیمتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کے تناسب سے کمی کی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…