اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کے 7 افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

datetime 15  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ کے 07 ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ایئرافسرز میں ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال اور ایئر وائس مارشل حاکم رضا شامل ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی

، ایئر وائس مارشل محسن محمود اور ایئر وائس مارشل طاہر محمود کی بھی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران فائٹر اور آپریشنل کنورڑن یونٹس، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل اورنگزیب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) تعینات رہے۔ ترجمان کے مطابق ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے اپنے کیریئر کے دوران فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ ترجمان کے مطابق ائیر وائس مارشل حاکم رضا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف۔17 اور سربراہ پاک فضائیہ کے سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈیولپمنٹ) اور ڈائریکٹر (جنرل ڈیوٹیز گروپ) اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل محسن محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ریڈار انجینئرنگ) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل طاہر محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…