منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی تمام معذورافراد کی آواز بن گئے، بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 15  اگست‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تمام معذورافراد کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں نابینا،گونگے وبہرے اوردیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے ،پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور664خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے

۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی ۔معذورافراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دئیے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد جس میں نہ سن سکیں نہ چل سکیں سب شامل ہیں کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافرادکیلئے 664 خالی آسامیوں پرفی الفوربھرتی کااعلان کیا کیا اورکہا کہ664خالی آسامیوں پر معذورافراد کی بھرتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے، اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔افسوس کامقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افرادکے مسائل سے پہلوتہی کی۔آپ قوم کے بچے ہیں،پنجاب حکومت آپ کے مسائل حل کریگی اورآپ کو پورا احترام دیں گے۔۔معذورافرادنے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکرکیا ۔معذور افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔آپ نے ہمارے لئے اپنے سابق دور میں ادارے بنائے اورآج ہمارے دیرینہ مسائل حل کیے جس پر ہم آپ کے تہہ دل سے مشکو رہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…