ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

یومِ آزادی پر ملالہ یوسفزئی کا متاثر کن پیغام

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی وادی سوات کی بیٹی، ملالہ یوسفزئی کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر متاثر کن پیغام شیئر کیا گیا ہے۔نوبل انعام حاصل کرنے والی کم عمر شخصیت ملالہ یوسفزئی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شوہر کے

ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں ملالہ کو سبز اور ان کے شوہر کو نیلے رنگ میں ملبوس چہرے پر مسکراہٹ سجائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ملالہ یوسفزئی کا اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں لکھنا ہے کہ 75 واں یومِ آزادی مبارک۔آج اور ہر آنے والے دن ہمیں اپنے پیارے ملک کے ہر فرد کی ذات، مذہب یا اس کی نسل کو نظر انداز کر کے خالصتا اس کے وقار کے لیے کھڑا ہونا چاہیے، ہمارے ملک کے بانی نے بھی ہمیں یہی کرنے کے لیے کہا ہے۔اس پوسٹ کی دوسری تصویر میں ملالہ یوسفزئی کی جانب سے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا ایک قول شیئر کیا گیا جس میں بانی پاکستان کا قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں، آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں، آپ کا تعلق کس مذہب، ذات یا عقیدے سے ہے اس کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…