منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بد سلوکی، خاتون وکیل کو عزت بچانے کے لئے گیٹ پر چڑھنا پڑ گیا

datetime 15  اگست‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں 13 اگست کی رات تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔تحریک انصاف نے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی سے ایک روز قبل جلسہ کیا تھا اور اس

دوران خواتین سے بدسلوکی کا واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ واقعہ کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل پر شیئر کی گئی ہے جس میں جلسے کے بعد خواتین سے بدتمیزی دیکھی جاسکتی ہے۔ویڈیو میں خواتین کو خود کو بچانے کیلئے گیٹ پر چڑھے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ چینل کے مطابق گیٹ پر چڑھی خاتون پیشے سے وکیل ہیں جنہوں نے خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھنا مناسب سمجھا اس حوالے سے چینل نے دعویٰ کیا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان خواتین پر چڑھ دوڑے اور مختص انکلیوڑر سے نکلنے کے بجائے خواتین کے انکلیوڑر میں گھس گئے، اس دوران انہیں شدید ہراساں کیا گیا۔ ویڈیو میں خواتین کو پریشا ن سی صورتحال میں دھکم پیل سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن انہیں جگہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان دھکے دیتے رہے۔دوسری جانب ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو یوم آزادی کے کیک کے لیے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور کی ہے جہاں کیک کے لیے پی ٹی آئی کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…