اسلام آباد (آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چار نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر مریم نامی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔تفصیل کے مطابق بدقسمت واقعہ اتوار کی صبح تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میںہوا۔علی پور کے ایک گھر میں جہاں 2 بھائی اور ایک بہن موجود تھے اس دوران چار نامعلوم ملزمان زبردستی اندر داخل ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے مریم نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کے دو بھائی طفیل اور بلال کو زخمی ہوگئے ہیں جنہیںپیمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،واقع کے خلاف ترامڑی چوک میں ورثا لاش رکھ کرشدید احتجاج کیا ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی۔