ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی، 41 افراد ہلاک ، 45 زخمی

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آن لائن)مصر کے ایک بڑے چرچ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 41 افراد ہلاک اور 55 شدید زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے علاقے الجیزہ میں قبطی عیسائیوں کے ایک بڑے چرچ میں دعائیہ اجتماع تھا

جس میں 5 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ اچانک چرچ میں آگ بھڑک اْٹھی جس نے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔خوفناک آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو چرچ سے باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ ا?گ چرچ کے داخلی راستے پر لگی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد پیروں تلے کچلے جانے کے باعث زخمی ہوگئے۔آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے حصہ لیا جب کہ 30 ایمبولینسوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔آتشزدگی میں 41 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 55 افراد جھلسی ہوئی حالت میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چرچ کے پادری بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ لگتی ہے تاہم تفتیش مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…