ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ڈی جی خان،برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب، درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان (این این آئی)کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آگیا ہے، ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا ہو گئی ہے، درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں، متاثرین کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا  اس ضمن میں فلڈ کنٹرول سنٹر کے حوالے سے بتایا گیاکہ نالہ سنگھڑ سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 55 ہزار 761 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،

نالہ سنگھڑ میں غیر متوقع طور پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت برساتی نالہ وہوا میں پانی کی سطح ایک لاکھ 54 ہزار 362 کیوسک ریکارڈ ہوئی ہے، برساتی نالہ وہوا میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ نالہ کوڑا سے پانی کا بہاؤ 48 ہزار 61 کیوسک ہو رہا ہے۔اعداد و شمار کے تحت نالہ وڈور میں پانی کی سطح میں کمی آئی ہے جس کے بعد پانی کا اخراج 39 ہزار 254 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برساتی نالہ سنگھڑ سے تونسہ شریف کی درجنوں بستیاں زیرآب آگئی ہیں، سیلابی ریلا بستی سوکڑ اور منگروٹھہ میں بھی داخل ہوا ہے جس کے بعد متاثرین علاقہ کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نالہ وڈور سے چٹ سرکانی، ڈگرچٹ، نور واہ اور کوچھہ وڈانی، لوہار والا، بستی معموری، قائم والا اور زندہ پیر کے علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے فضائی مدد بھی طلب کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…