ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب کاپاکستان کے75ویں یوم آزادی پرعوام کے لئے بڑا تحفہ

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ہماری شناخت پاکستان سے ہے۔پاکستان نہ ہوتا توہماری کوئی شناخت نہ ہوتی۔پاکستان کی مسلح افواج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا ہے۔پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج کی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اورقیام امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔وہ آج حضوری باغ میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جنت نظیر ملک عطا کیا ہے۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وطن کو سنوارنے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کام کریں۔قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بے مثال جدوجہد کر کے الگ وطن حاصل کیا۔ اپوزیشن ہو،تاجر ہو، صنعتکار ہو،سیاستدان ہویاکسی بھی شعبے میں کام کرنے والے افراد ہوں ہم سب کو اپنے ملک کو بہتر کرنے کیلئے محنت سے کام کرنا ہے۔پاکستان نے ہم سب کو بہت کچھ دیا ہے،اب ہم نے اس کا قرض اتارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے آج ہم عزت اورمقام پر موجود ہیں۔ہمیں شہدائے کشمیر کو بھی نہیں بھولنا،جو اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں۔قائداعظمؒنے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دورنہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز و پولیس کے افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ بستے ہیں۔پاکستان کی تعمیروترقی میں اقلیتی برادری نے بھی کلیدی کردارادا کیا ہے۔اقلیتوں کا احترام ہمارا فرض ہے۔خصوصی بچوں کیلئے میں نے اپنے سابقہ دور میں متعدد ادارے بنائے۔ انشاء اللہ اب خصوصی بچوں کے اداروں میں اضافہ کریں گے۔میں نے اپنے سابق دور میں میٹرک تک تعلیم فری کی،اب گرایجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے۔پاکستان کا مستقبل روشن اورتابناک

ہے۔پاکستان نے 75برس میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔عمران خان نے کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتا۔ہاکی کے میدان میں پاکستان عالمی سطح پر کئی اعزازات حاصل کرچکا ہے۔حال ہی میں پاکستان کے پہلوانوں اورویٹ لفٹرز نے کامن ویلتھ گیمز میں کئی میڈل جیتے۔ہم کوشش بھی کریں اور محنت بھی،نیت نیک ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوتی ہے۔صوبے میں سپورٹس کی سہولتوں کو ڈبل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ

پنجاب کے ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں ادویات کو فری کردیا ہے۔میں ہمیشہ عزت و احترام کا قائل رہا ہوں اورافسروں کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔پہلے احترام پھر کام۔پنجاب کو مثالی صوبہ بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی،چین،امریکہ اورایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اورآج ان ممالک کے قونصل جنرل یوم آزادی کی خوشیوں میں شرکت کیلئے آئے ہیں،جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہم سب ملکر

پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کریں گے۔آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملی نغمے گانے والی خصوصی بچیاں کے لئے تین لاکھ روپے اورلیڈسنگر کیلئے50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملی نغمے گانے والے بچے و بچیوں کیلئے 3لاکھ روپے،لیڈ سنگر کیلئے50ہزارروپے اورسکاؤٹس کیلئے 2لاکھ

روپے انعام کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس بینڈ کیلئے 1لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی ملی نغمے گانے والی خصوصی بچیوں کے پاس گئے اوران کے ساتھ ملکر ملی نغمہ گایا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے خصوصی بچیوں کے سرپر دست شفقت رکھا اوران کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔

ایڈمنسٹریٹرلاہورکیپٹن(ر) محمد عثمان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔امریکہ،چین،ترکی اورایران کے قونصل جنرل،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، مشیر عمر سرفراز چیمہ،اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری کامران افضل،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسد اللہ خان،اوورسیز پاکستانیز شبیر شاہ،ڈاکٹر اے آر خالد،کمشنر لاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہوراوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…