روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں رکنے کا دورانیہ مقرر کر دیا گیا

14  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں ٹھہرنے کا دورانیہ 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں نماز کی سہولت اور کسی بھی دشواری سے بچانے کے لیے

انتظامیہ نے نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق حج سیریز کے دوران روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں ادائیگی نماز کے لیے 7 منٹ دیے گئے تاکہ عازمین کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔صرف انہی عازمین کو اندر داخلے کی اجازت ہے جن کے پاس پرمٹ ہوتا ہے۔ روضہ رسول ﷺ میں داخلے کے خواہشمند افراد توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینے کے پابند ہیں۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ ریاض الجنہ میں زائرین کو 10 منٹ رکنے کی اجازت دی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے سیاحت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران قیام عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ قبل ازیں مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق والدین کے ہمراہ عمرے پر جانے والے بچوں کیلئے خوشخبری آگئی۔ سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ والدین اب اپنے بچوں کو مسجد الحرام لاسکتے ہیں۔سرکاری حکم نامے کے مطابق 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ 5 سال سے کم عمر کے بچے بغیر اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…