سانگلہ ہل(آن لائن) سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر،ایم این اے چوہدری برجیس طاہرنے کہا ہے کہ جج،جرنیل اور سیاستدان ملکی تباہی کے اصل ذمہ دارہیں،سب قوم سے معافی مانگیں،ہماری قوم معاف کرنے والی ہے،زندہ قومیں اپنے افکار اور کردار
کا محاسبہ کرتی ہیں آزادی کی قدر محکوم قوموں سے پوچھیں جو ظلم بربریت کیخلاف سینہ سپر ہیں،برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ آج جو ہم یوم آزادی منا رہے ہیں یہ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی،نہ کسی جرنیل نے فتح کیا یا کسی جج نے فیصلہ میں لیا یہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کارکنوں کی مشترکہ جدجہد کا نتیجہ ہے، مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد ہ تقریب کے دوران خطاب کے دوران انہوں نے کہا ملک کے سیاستدانوں نے جمہوریت کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کہ یہ ملک دیوالہ ہونے جا رہا تھا میرے ملک کے کاشتکاروں نے بچا لیاملک میں ایسا کوئی محکمہ نہیں جو میرے کسان جیسی محنت کرے، میں یہ باتیں میڈل لینے کے لئے نہیں کر رہا75سالوں میں ڈکٹیٹر اور آمریت نے سیاست دانوں سے زیادہ عرصہ حکومت کرکے ملک کا ستیا ناس کیاسیاستدان قومی ووٹوں سے بنتے ہیں نہیں بن پاتے تو واپس عوام میں چلے جاتے ہیں کسی جرنیل نے اقتدارمیں آکر ملک کی ترقی میں کوئی کام نہیں کیا، میرا غریب تونالی پکی ہونے پر خوش ہو جاتا ہے ملک میں کسی وزیراعظم نے پانچ سال مکمل نہیں کئے،بڑے لوگ ملی بھگت سے منافع انجوائے کرتے ہیں اور ٹیکس غریب عوام پر ڈال دیتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا
اور اس کی حفاظت کیلئے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ملک بھر کی طرح سانگلہ ہل میں بھی 75واں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی قومی جوش و جزبے سے منایا گیا،سب سے بڑی تقریب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام منعقد کی گئی،پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے قومی پرچم کو سلامی دی پرچم کشائی کے بعد ملکی ترقی خوشحالی اور قومی ہم آہنگی کے لئے دعائیں مانگی گئیں،تقریب میں پنجاب اسمبلی کے رکن میاں اعجاز حسین بھٹی نے بھی خطاب کیا۔