منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا بلکہ۔۔۔ عطا تارڑ نے پنجاب کے وزیر داخلہ پر انگلیاں اٹھا دیں

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ایک انٹرویومیں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور ان کی ٹیم نااہل ہے، گزشتہ روز جس گھر پر چھاپہ مارا گیا

وہاں میں اب نہیں رہتا، جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا، وہاں جا کر میرے پڑوسی کو نوٹس دیا گیا۔عطا تارڑ نے کہا میں گزشتہ روز بھی پنجاب میں تھا، یہ کیسا پنجاب کا وزیر داخلہ ہے جو نوٹس بھی ٹھیک سے نہیں بھیج سکتا؟انہوں نے کہا نوٹس ملے تو دیکھ کر ہی فیصلہ کروں گا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں، 48 گھنٹوں میں ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنمانے کہا کہ 25 مئی کو ان کو کیا ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت دینا درست تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، شہباز گل کی حرکت قابل مذمت ہے، 2013 میں نواز شریف خود معاملات سلجھانے بنی گالا گئے تھے۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان ملک کی سیاست بند گلی میں لے آئے ہیں، عمران خان کی جلسوں میں تقریر دیکھ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…