بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز گل کیس میں اہم پیش رفت، کس کی رہائی ہو گی؟ عدالت نے حکم جاری کر دیا

datetime 13  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی ملزم نعمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے فیصلہ

سنا دیا، پولیس نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کے حکم کے بعد مزید کارروائی کے لیے دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب شہباز گل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔واضح رہے کہ پولیس نے اظہار ہدایت اللّٰہ کی بیوی اور برادر نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔ سیشن کورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی ملزم نعمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…