سٹیٹ بینک نے موبائل اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیدی،آسان طریقہ کار بھی سامنے آگیا

13  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو آسان موبائل اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کیلئے تکنیکی معاونت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)فراہم کرے گی ،ہر موبائل فون صارف اپنے فون سے 2262 پرایس ایم ایس کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ چند لمحوں میں ازخود کھول سکے گا جس کے بعد خودکار عمل سے اکاؤنٹ کی تفصیلات بارے اس کی

رہنمائی کی جائے اور اسے اپنے متعلقہ بینک اکاؤنٹ سے منسلک کرسکے گا ،بجلی گیس اور دیگر بل جمع کروا سکے گا اس آسان موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے عام بنک اکاؤنٹ کی طرح رقم نکلوا اور بھجوا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پی ٹی اے کی تکنیکی معاونت اور یو کے ایڈ کے مالی تعاون سے آسان موبائل اکاؤنٹ کے تشہیر کیلئے سوشل ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر کروڑوں روپے کی تشہیر ی مہم بھی گزشتہ روزسے باضابطہ شروع کر دی ہے،کم آمدنی والے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے خواتین و حضرات کو مالیاتی نظام ،بنک اکاؤنٹس اور بینکنگ سروسز تک رسائی دینے کے لئے آسان موبائل اکاؤنٹ کا نظام تشکیل دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تلخ حقیقت ہے کہ حکمران سیاست دان اور بیوروکریسی میں موجود متکبرانہ ذہنیت غریب عوام الناس کو اشرافیہ کے برابر بنکاری کی مالیاتی خدمات تک رسائی دینے پر آمادہ نہیں تھی تاہم ورلڈ بنک کے مالی تعاون اور فنانشل سروسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن پاتھ فائنڈر گروپ کی تکنیکی مدد کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔

آسان موبائل اکاونٹ کو بنکنگ سسٹم سے مربوط اور ہم آہنگ کرنے کیلئے ”ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے”(وی آر جی )نے معاشی نظام پر مبنی ایسا ڈیجیٹل سوئچ تیار کیا جو مالیاتی اداروں اور ”موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مستحکم رابطے کی یقینی بناتاہے۔قومی بنکنگ رپورٹ کے مطابق کسی اشتہاری مہم کے بغیر بھی 50لاکھ(آسان موبائل اکاؤنٹ ) 13 قومی بینکوں کے ساتھ رجسٹر کیے جا چکے ہیں، جن کے پاس برانچ لیس بینکنگ لائسنس ہیں۔

ان سے 140 ارب روپے سے زیادہ کی 40 ملین ٹرانزیکشنز پر کی گئی ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ پاکستان میں 18 فیصد بینک اکاؤنٹس کے مقابلے میں 32فیصد آسان موبائل اکاؤنٹس خواتین نے بنائے ہیں۔ورلڈ بینک نے مالی تعاون اور رہنمائی فراہم کی جس سے ”قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی”کے تحت، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر ز کے لیے مل کر قواعد و ضوابط وضع کر کے قانون سازی کی اورتمام موبائل فون مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مالیاتی اداروں کے ساتھ باہم مربوط کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ کے منصوبے کو قابل عمل بنایا ۔

”فنانشل سروسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن”پاتھ فائنڈر گروپ نے آسان موبائل اکاونٹ کو پاکستان کے بنکنگ سسٹم سے مربوط اور ہم آہنگ کرنے کیلئے ”ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے”(وی آر جی )نے معاشی نظام پر مبنی ایسا ڈیجیٹل سوئچ تیار کیا جو مالیاتی اداروں اور ”موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مستحکم رابطے کی یقینی بناتاہے جس کیلئے ورلڈ بینک نے مالی تعاون اور رہنمائی کی جس سے ”قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی”کے تحت، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر ز کیلئے مل کر قواعد و ضوابط بنائے اور قانون سازی کی اورتمام موبائل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کو مالیاتی اداروں کے ساتھ باہم مربوط کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ کے منصوبے کو قابل عمل بنایا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…