جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟ پی ٹی آئی نے لاہور میں قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیئے

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور کی سڑکوں پر لگے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں

یوم آزادی کی مناسبت سے سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے ہیں، کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق۔مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ درج کیپشن میں لکھا ہے کہ قومی پرچم آزادی کی سب سے بڑی علامت ہے، اس کو ہٹا کر انتشاری پارٹی کا جھنڈا لہرانا صرف قومی پرچم کی توہین ہی نہیں بلکہ نظریہ آزادی پر حملہ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور کارکن نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کرلیا ۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق بہاولپور کے ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکائونٹ چلانے کا اعتراف کرلیا اور کہاکہ جھوٹے بیانیہ سے متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے ،فوج کے شہدا کے بارے نفرت انگیز پروپیگنڈہ اپنی جماعت کے کہنے پر کیا۔ انہوںنے کہاکہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں،پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…