لاس اینجلس ، ممبئی (این این آئی) امریکی اداکارہ این ہیش کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 53سالہ امریکی اداکارہ کار حادثے میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد
کوما میں چلی گئی تھی جس کے بعد انہیں لائف سپورٹ مشینوں پر رکھا گیا تھا، تاہم سپورٹ مشینیں ہٹانے کے بعد چل بسی ہیں۔این ہیش کے خاندانی ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا تھا جس کے بعد گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، حادثے میں انہیں دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور ان کا جسم آگ سے جھلس گیا تھا۔اداکارہ نے ڈونی براسکو، سیڈار ریپڈز، آئی نو واٹ یو ڈڈ لاسٹ سمر، وولکینو اور سکس ڈیز سیون نائٹس سمیت سیکڑوں فلموں میں ادکاری کی تھی۔دوسری جانب بھارت کی مشہور میچ میکر سیما تپاریا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ سنگر نک جونس کی جوڑی اچھا میچ نہیں۔بھارتی سیریز میچ میکنگ کے سیزن 2میں پریانکا اور نک جونس سے متعلق کی گئی گفتگو کے بعد سیما تپاریا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔سیما تپاریا نے شو میں بڑی عمر کی خواتین کی چھوٹی عمر کے مردوں سے شادی پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ پریانکا اور نک جونس اچھا میچ نہیں ہیں۔بھارتی میچ میکر نے کہا کہ وہ عمروں کے فرق پر یقین نہیں رکھتیں، اگر شادی کیلئے لڑکا 7سال بڑا ہوتا ہے تو میرا خیال ہے کہ ٹھیک ہے لیکن چونکہ لڑکی 7سال بڑی ہے یہ مناسب نہیں۔