منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلا ن نے افواج کے خلاف مہم چلائی، طلال چودھری

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو ویڈیو کالز کر رہے ہیں، امریکہ سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلا ن نے افواج کے خلاف مہم چلائی، چیف آف اسٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا ،اب چیف آف اسٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو اداروں سے نہیں اقتدار سے پیار ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب! تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے، کارگل کے شہیدوں کو ہم نے اپنے سروں پر بٹھایا، انہوں نے ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم چلائی۔(ن )لیگ کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ بار بار نواز شریف کا نام لے کر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، خیرات کے پیسے سے اپنا کچن چلاتے تھے، اپنے آپ کو نواز شریف سے ملا کر بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔طلال چودھری نے کہا کہ شہباز گل نے صرف دو تین دن کے لیے جیل کی یاترا کی ہے، آپ کے جرائم سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…