جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس،اثاثہ ریکوری یونٹ اورایف بی آر کے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر اثاثہ ریکوری یونٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سربراہان اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے اے آر یو اور ایف بی آر کے سربراہان اور حکام پر ذمہ داری کا تعین کرنے کیئے ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کے ارکان میں وزیر قانون باڈی کے کنوینر ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں وزیر خزانہ، سماجی تحفظ کے وزیر، وزیر مواصلات، آئی ٹی وزیر، وفاقی وزیر تعلیم، وزیر دفاعی پیداوار، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی، انسداد منشیات کے وزیر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔قانون و انصاف ڈویژن نے کابینہ کو حالیہ اجلاس میں بریفنگ دی تھی کہ صدر عارف علوی نے 20 مئی 2019 کو آئین کے آرٹیکل 209-5 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کیلئے جسٹس عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی منظوری اور دستخط کیے تھے۔کابینہ کے ارکان نے اے آر یو کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس کا اسے کوئی اختیار نہیں تھا۔اراکین نے مطالبہ کیا کہ اْس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے ساتھ ساتھ اے آر یو اور ایف بی آر کے حکام کا بھی احتساب کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…