جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف نے رانا ثناء اللہ اورچوہدری شیر علی کے درمیان صلح کرادی

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے وزیر داخلہ راناثناء اللہ خان اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کے درمیان صلح کرادی ہے اور انہوںنے دونوں رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر عابد شیر علی کی کامیابی کیلئے ملکر انتخابی مہم چلائیں ۔ تفصیلات کے مطابق

الیکشن کمیشن کی طرف سے اطلاعات کے سابق وزیرمملکت فرخ حبیب کی خالی قرار دی گئی نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے میاں نوازشریف نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما کے درمیان اختلافات ختم کر نے اور اتفاق رائے سے انتخابی مہم چلانے کیلئے دونوں رہنمائوں سے الگ الگ رابطہ قائم کیا اور انہیں ہدایت کی کہ پارٹی کے مفاد میں آپس کے اختلاف ختم کر دیں تاکہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے میں آسانی ہو اور عابد شیر علی کی جیت کو یقینی بنایا جائے ۔واضح رہے کہ چوہدری شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے درمیان مسلم لیگ (ن)فیصل آباد میں کئی سالوں سے اختلافات چل رہے ہیں اور دونوں نے ماضی کے کئی انتخابات میں ایک دوسرے کی مخالفت کی جس کی وجہ سے فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن)کو نقصان اٹھانا پڑا اور 2018ء کے انتخابات میں چوہدری شیر علی کے بیٹے عابد شیر علی کو تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب سے بارہ سو ووٹوں سے شکست کا سامنا کر نا پڑا جبکہ چوہدری شیر علی کی مخالفت کے باعث رانا ثناء اللہ کو صوبائی اسمبلی کی نشست میں شکست ہوئی اور دونوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو سپورٹ کیا تاہم اب میاں نوازشریف نے ان کے درمیان صلح کرادی ہے اور اس ضمن میں انہوںنے وزیر اعظم شہباز شریف جو پارٹی صدر بھی ہیں اور مریم نواز کو ہدایت کی کہ ضمنی الیکشن میں عابد شیر علی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پارٹی کی انتخابی مہم تمام رہنما ملکر چلائیں اور آپس کے اختلافات کو ختم کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…