جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

دریاء ے چناب میں ایک بار پھر سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد پور سیال(این این آئی)دفتر ترجمان ڈائریکٹوریٹ جنرل پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب لاہور کی طرف سے دریاء ے چناب میں ایک بار پھر سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی شدید سرگرمیاں جاری رہنے کا امکان ہے

۔14اگست تک ڈیری غازی خاناور ملتان ڈویژن میں گرج چمک اور شدت کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔دریائے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں اگلے 48گھنٹوں کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب بھی متوقع ہے ۔ضلع میانوالی کے نالوں میں شدید سیلاب متوقع ہے ۔ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں 14اگست تک سیلاب کا امکان ہے ۔موسلا دھار بارشوں سے ملتان ،سرگودھا اور ڈیری غازی خان ڈویژن میں بھی سیلاب کا خطرہ موجود ہے ۔کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے ۔تمام اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیلابی صورت حال میں لوگوں کو پانی سے نکالنے اور ان کے کھانے پینے اور رہائش کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں ۔فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات کے اسٹاک سمیت جانوروں کے چارے کے انتظامات بھی کیے جائیں ۔ہنگامی حالات میں تمام ادارے یکجا ہوکر آپریشن میں حصہ لیں ۔36اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز متحرک رہیں اور صورتھ حال سے آگاہ رکھیں ۔ہنگامی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…