جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سبزی خور خواتین میں کونسی بیماریوں کے خطرات بڑھ سکتے ہیں ، ماہرین کا تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پوری دنیا میں سبزی کھانے پر زور دیا ہے جس کے تحت بعض خواتین مکمل طور پر گوشت خوری ترک کر دیتی ہیں جو کہ درست نہیں کیونکہ اس طرح ہڈیوں کی کمزوری بڑھنے سے گوشت کھانے والی خواتین کے مقابلے میں ان میں کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کے خطرات 33 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ گوشت کے مقابلے میں

سبزیوں میں عموما کیلشیئم اور وٹامن بی 12 کی مقدار کم ہوتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دوسری جانب سبزیاں ضروری پروٹین کو بھی پورا نہیں کر پاتیں۔ پروٹین پٹھوں اور گوشت کی تشکیل کرتے ہیں اور دیگر معدنیات ہڈیوں کو قوی بناتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سن یاس (مینوپاز)کے بعد خواتین میں ایسٹروجن نامی جنسی ہارمون کی سطح گر جاتی ہے۔ اس کے بعد پھسلنے یا گرنے سے ان میں کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے بعد ہڈیاں دیر سے ٹھیک ہوتی ہیں اور یہاں تک کہ اس سے معذوری اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔جامعہ لیڈز کی تحقیق کے مطابق یہ ایک خطرناک امر ہے اور خواتین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سبزیوں کے ساتھ کچھ نہ کچھ مقدار گوشت کی ضرور کھائیں کیونکہ ادھیڑ عمری میں ہڈیوں کی شکستگی سے اسی طرح بچا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں سائنسدانوں نے برطانیہ میں اپنی نوعیت کی طویل تحقیق کی ہے جس میں 26 ہزار مختلف خواتین کا 20سال تک مطالعہ کیا گیا ہے۔ سروے میں شامل خواتین کی عمریں 35 سے 69 سال کے درمیان تھیں۔اس پورے مطالعے میں تین فیصد خواتین میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور معلوم ہوا کہ گوشت کی کچھ نہ کچھ مقدار کھانے والی خواتین کے مقابلے مکمل طور پر سبزہ خور خواتین میں کولہے کی شکستہ ہڈی کے خطرات 33 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…