بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ،بابر اعظم کی حکمرانی بدستور قائم

datetime 11  اگست‬‮  2022 |

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سوریا کمار 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم

818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔اس سے قبل چار اگست کو جاری ہونے والی رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 816 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔فہرست میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے، ڈیوڈ میلان (انگلینڈ) پانچویں، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ایک درجہ ترقی کے بعد 8ویں، بھارت کے شری لاس 6 درجہ ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر آئے جبکہ فخر زمان بدستور 47ویں نمبر پر رہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہازلووڈ 792 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا کے تبریزی شمس دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے اور آسٹریلیا کے ہی ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا 12واں، شاداب خان کا 15واں، حارث رؤف تیسویں، عماد وسیم 49ویں، محمد نواز 61ویں، محمد وسیم 69ویں اور فہیم اشرف 98ویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر رہے۔ حیران کن طور پر ٹاپ ٹوینٹی میں کوئی پاکستانی آل راؤنڈر جگہ نہ بنا سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…