منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

عمرہ کرنے کے خواہش مند مسلمانوں کو سعودی عرب نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 11  اگست‬‮  2022 |

مکہ مکرمہ ( آن لائن ) سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزوں پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دے دی، فیصلے کا مقصد ایک سال میں 30 ملین عازمین تک پہنچنے کے سعودی 2030ء وڑن کے مقصد کو پورا کرنا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی

وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمن شمس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی ویزا سمیت تمام قسم کے ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے، جس کے تحت اب کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے کے لیے اللہ کے گھر کی زیارت کرنا ممکن ہو گیا ہے، چاہے اس کا ویزا سیاحت کے لیے ہو یا کام یا کاروبار جیسے دیگر مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا ہو۔انہوں نے سعودی ٹیلی ویڑن الاخباریہ کو بتایا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کچھ تنظیمی طریقہ کار کے تحت عمرہ کرنے کے لیے ترجیحی اپائنٹمنٹ بک کی جاتی ہے، اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب کے 2030ء کے وڑن کو پورا کرنا ہے جس کا مقصد ہر سال 30 ملین عمرہ زائرین تک پہنچنا ہے کیوں کہ سعودی 2030 ویڑن ایک پرجوش ترقیاتی منصوبہ ہے جو مملکت کی تیل پر منحصر معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سالانہ مناسک حج کے اختتام کے فوراً بعد نیا عمرہ سیزن 30 جولائی کو شروع ہوا، سعودی حکام کو نئے سیزن میں ایک کروڑ سے زائد عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے جب کہ سال بھر میں عمرہ کرنے کے خواہشمند بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے کوئی زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا کہ

بیرون ملک مقیم مسلمان جدہ کے ہوائی اڈے تک محدود رہے بغیر سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں اور مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کے ذریعے روانہ ہو سکتے ہیں، عمرہ کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، بشرطیکہ درخواست دہندہ COVID-19 سے متاثر نہ ہو یا کسی مریض سے رابطے میں نہ آیا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…