کامونکے(این این آئی)کسان اتحاد پاکستان نے 25 اگست کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق کسان اتحاد رجسٹرڈ پاکستان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر سے کسان رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کسان اتحاد رجسٹرڈ پاکستان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیوب ویل بلوں میں ناجائز ٹیکس،مہنگی کھادیں،کسانوں کے جائز مطالبات پورے نہ ہونے پر 25 اگست کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور قومی اسمبلی کے سامنے ریڈ زون میں دھرنا دیا جائے گا۔اس موقع پر صدر کسان اتحاد کامونکی میاں عمران اللہ مہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر اپنی قیادت کیساتھ ملکر بھر پور آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے کسانو ں کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ہر بار وعدے پورے کرنے کا جھوٹا وعدے کرکے ٹرخا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسان پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود کسان برادری کو ریلیف نہ ہونے کے برابر ہے۔