بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی کامیڈین وینٹی لیٹر پر منتقل

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اسپتال منتقل ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے

میں درد ہوا اور وہ گر گئے۔کامیڈین راجو شری واستو کو دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) لے جایا گیا، جہاں کامیڈین کو دو بار سی پی آر دیا گیا تاکہ ان کی طبیعت بحال ہوجائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئے تازہ ترین بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے اْنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ اْن کی جان خطرے میں ہے اور اْن کا علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ راجو شری واستو اس وقت ملک کے کامیاب ترین اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں، وہ 1980 کی دہائی سے انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے وابستہ ہیں۔انہیں بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، وہ بگ باس سیزن تھری کا بھی حصہ رہے ہیں۔راجو شری واستو فلم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کونسل اترپردیش کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…