بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، ویرات کوہلی کی واپسی

datetime 10  اگست‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، آؤٹ آف فارم اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ایشیا کپ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کے ساتھ ہوگا۔نائب کپتان کے ایل راہول بھی 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے

ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ مئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے اختتام کے بعد کورونا اور انجری کا شکار ہونے کے باعث بھارتی ٹیم کی نمائندگی سے محروم تھے۔قومی سلیکٹرز نے 15 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا جبکہ تیز رفتار گیند باز جسپریت بمراہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر کردئیے گئے۔جسپریت بمراہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، وہ ان دنوں بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں،ایشیا کپ اسکواڈ میں 3 کھلاڑیوں شریاس ایئر، اکسر پٹیل اور دیپک چاہر کو اسٹینڈ بائی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔33 سالہ ویرات کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے میں آرام دیا گیا تھا، وہ ان دنوں آوٹ آف فارم ہیں، انہوں نے 2019 کے بعد سے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری نہیں بنائی ہے،گزشتہ سال ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو تمام طرز کی کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا،ایشیا کپ کا اخری ایڈیشن 50 اوورز پر مشتمل مقابلہ تھا لیکن اس بار ایونٹ کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہوگا،ایونٹ کی دفاعی چیمپئن بھارت سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے 7 مرتبہ یہ ٹرافی جیتی ہے،6 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ایونٹ میں بھارت کا پہلا میچ 28 اگست کو پاکستان کے خلاف ہے جو گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کی پوری کوشش کرے گا،ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔اعلان کر دہ ٹیم کے مطابق روہت شرما (کپتان)، کے ایل۔راہول (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنٹ، دنیش کارتک، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، یوزویندر چاہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، اویش خان شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…