کوئٹہ(آن لائن)محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سپیل آج رات سے شروع ہو رہا ہے جس میں سندھ، شمال مشر قی اورجنو بی بلو چستان ، خطہ پوٹھوہار،شمال مشر قی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران زیر یں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر مو سلا د ھار بارش کی توقع ہے چار دنوں کے دوران اس سپیل میں شدت آنے کا امکان ہے جس وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔