بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بلی نے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنا دی

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسی سپپی(این این آئی )گھر کی رکھوالی کے لیے کتوں کے سچے واقعات تو بہت ہیں لیکن امریکا میں ایک پالتو بلی نے اپنے مالک کو بروقت بیدار کرکے چوری کی واردات ناکام بنا دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسی سپی کے رہائشی 68 سالہ شخص فریڈ ایورٹ کی پالتو بلی کا نام کیلکو ہے

جس نے اس وقت اپنے مالک کو خبردار کیا جب دو افراد کے چوری کی غرض سے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔9 کلو وزنی تندرست بلی کا نام کیلیکو بینڈٹ ہے جو ایک عرصے سے اپنے مالک کے ساتھ رہ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے رات کی تاریکی میں جب ڈھائی سے تین بجے کے درمیان دو مشکوک افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بلی اس خطرے کو بھانپ گئی۔یہ مکان بیلڈن شہر کی نواح میں واقع ہے جہاں 25 جولائی کو یہ واقعہ پیش آیا۔ اس کے بعد کیلیکو فورآ اپنے مالک کی خوابگاہ میں بھاگی۔ پلنگ پر چڑھی، اور اس دوران تیز آواز میں میاں میاں بھی کرتی رہی۔ اس نے اپنے 68 سالہ مالک کی چادر کھینچی اور ہاتھ پر پنجے رگڑے۔ اس عجیب ردِ عمل سے فریڈ چوکنا ہوا کہ دال میں کچھ کالا ہے کیونکہ اس نے کبھی ایسا برتا نہیں کیا تھا۔فریڈ نے دیکھا کہ گھر کے باہر دو مشکوک افراد موجود ہے جو لوہے کی سلاخ سے دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کے پاس پستول بھی تھا۔ وہ فورا اندر گیا اور ہاتھ میں پستول لے کر حملہ آوروں کو للکارا لیکن وہ کھڑے رہنے کی بجائے بھاگ کھڑے ہوئے۔اس طرح پولیس کو بلائے بغیر ہی بلا ٹل گئی اور فریڈ نے بتایا کہ اگر یہ بلی نہیں ہوتی تو گھر لٹ چکا ہوتا اور شاید وہ زندہ بھی نہ ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…