اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے شہباز گل سے لا تعلقی کا اظہار کردیا۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی اعوان نے اسلام آباد پولیس کو دوخواست دی ہے کہ ہمارا شہباز گل سے کوئی تعلق نہیں ہے،وہ تو عمران خان کے سٹاف کا محض ایک ممبر ہے۔ شہباز گل کے خلاف قانونی کارروائی ہو رہی ہے لیکن اس کا تحریک انصاف کی کسی سرگر می سے تعلق نہیں۔