پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پرویز الٰہی نے عمران خان کی مدد کیلئے پنجاب پولیس روانہ کردی

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کی مدد کیلئے پنجاب پولیس روانہ کردی، نجی ٹی وی نیو ٹی وی کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس بھیج دی ہے۔

اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر علاقے کی سکیورٹی بھی سنبھال لی ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے،فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے،جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے،کسی بھی صورت افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں،ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…