بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز گل پر غداری کا مقدمہ درج

datetime 10  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار یونیفارم میں دیکھے جاسکتے ہیں، اس سے قبل پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز گل کو سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ لے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سکیورٹی اہلکار شہباز گل کو گاڑی سے باہر آنے کا اشارہ کر رہے ہیں،

پی ٹی آئی رہنما کے باہر نہ آنے پر گاڑی کا شیشہ توڑا گیا۔ویڈیو میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کے بعد شہباز گل کو باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے،پی ٹی آئی کے دعوے کے بر عکس شہباز گل کو نہ گھسیٹا جا رہا ہے اور نہ ہی تشددکیا گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق شہباز گل پولیس اہلکاروں کے ساتھ چلتے ہوئے گاڑی میں جاکر بیٹھے،اس کے علاوہ شہباز گل کے ڈرائیور کا بھی تشدد کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق شہباز گل کے ڈرائیور پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی رہنما کے اترنے کے بعد ڈرائیور کو گاڑی آرام سے سائیڈ پر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے بیان میں بھی تضاد بے نقاب ہو گیا۔گزشتہ روز شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ڈرائیور نے پہلے گاڑی کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی گردن پر زخم دکھائے تاہم ہاتھ پر چوٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔پھر دوسری ویڈیو بنوائی جس میں ڈرائیور نے ہاتھ پر پٹی بھی باندھ لی اور بیان بھی بدل لیا لیکن دوسری ویڈیو میں ڈرائیور نے گردن کے زخم کی بات نہیں کی اور دعویٰ کیا کہ اسے کلاشنکوف کے بٹ کمر پر مارے گئے۔تاہم واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج نے شہباز گل کے ڈرائیور کے تشدد کے جھوٹے بیانات کو بے نقاب کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کے اترنے کے بعد ڈرائیور نے آرام سے گاڑی سائیڈ پر لگائی اور ڈرائیور پر کسی قسم کا تشدد بھی نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…