پاکستان کو جلد ہی 4ارب ڈالر ملنے کی امید

9  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان کا 4 ارب ڈالر کا بیرونی مالیاتی خلا جلد پر ہوجائے گا اور معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب بالکل نہیں ہے۔دی نیوز اخبار کو ایک انٹرویو میں

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا کہ پاکستان 34 سے 35 ارب ڈالر بیرونی مالیات کا انتظام کر چکا تھا جبکہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کے حصول کی کوشش ہو رہی تھی۔اس سے قبل ڈان کو ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے یقین دہائی کروائے کہ وہ آئی ایم ایف کی قسط کے اجرا کے بعد 4 ارب ڈالر کا متوقع فنڈ جاری کریں گے۔ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ عالمی سطح پر سپلائی میں خلل کی وجہ سے دنیا میں اشیا پر ‘سپر سائیکل’ اثر پڑا ہے اور پاکستان کے پاس فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ اگلے 11 ماہ یا ایک سال تک جاری رہے گا اور مرکزی بینک رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد کے درمیان ہدف رکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر یکدم پانے کے لیے کوئی جادو نہیں ہے اور عوام کو ایک عرصے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ مشکل مرحلہ ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…