بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

محرم الحرام کا مہینہ ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے اورایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، شوبز شخصیات

datetime 8  اگست‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)شوبز شخصیات نے کہاہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے اورایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین ؓنے اپنی عظیم اور لازوال قربانی سے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا۔

اپنے بیان میں اداکارہ ثنا فخر، ریشم، شاہدہ منی، دیدار،معمر رانا،شعود علوی،عدنان جیلانی، نسیم وکی، افتخار ٹھاکر،سائرہ نسیم، سدرہ نور،ہما علی، صائمہ نور، میگھا اور آغا عباس نے کہا کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔اعلی مقاصد، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے ثابت قدم رہ کر بتا دیا کہ حق پر ڈٹ جانا ہی اصل فتح اور کامیابی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 1400سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کاذکرکیا جاتا ہے اور یزید کا نام لیوا بھی کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رب تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی شہدائے کربلا کی عظیم اور لازوال قربانی کی پیروی کی تقلید کرنے کی ہمت عطا کرے۔شوبز شخصیات نے مزید کہا کہ نو اور دس محرام کے دنوں میں ہمارے لئے بڑے سبق ہیں جنہیں معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…