منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت جلد قوم کو خوشخبریاں دے گی، بڑا دعویٰ

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے نائب صدرو امیدوار برائے پی ایس128محسن جاوید ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے قائد میاں محمد نوازشریف اس ہی سال پاکستان آئیں گے پورا ملک ان کا استقبال کریگا نوازشریف اگلے انتخابات سے قبل

وطن واپس پہنچ جائیں گے اور انتخابات میں بھرپور انداز میں جیت کر چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور ا س ملک وقوم کی تقدیر بدلیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ناظم آباد ٹاون اپنی رہائشگاہ پر لیگی عہدیداران ناصر الدین محمود، ظاہر دہلوی، نوشاد اخترو دیگر سے ملاقات کے دوران کیا، محسن جاوید ڈار کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کا جر م ثابت ہوچکا ہے بس سزا کا تعین کرنا باقی ہے ممنوعہ فنڈنگ عمران خان سے رقم برآمد کی جائے اس لاڈلے کو پوچھتے پوچھتے آٹھ سال ہو گئے ہیں اس معاملے میں حکومت اپنی ذمہ داری ادا کریگی ممنوعہ فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے کے بعد عمران خان صادق وامین نہیں رہے لیکن پھر بھی ان کو ہر حال میں صادق و امین بنایا جاتا رہا، فارن فنڈنگ کیس میں جتنے بھی لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے اور ان کو بھی سزا ملنی چاہیے تحریک انصاف کی نا اہلیوں اور چوریوں کی وجہ سے ملک میں آج مشکلات ہیں ڈالر کی قیمت جو دن بدن بڑہتی جارہی ہے اس کیوجہ عمران خان اور ان کی کابینہ کی نا قص کارکردگی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈالر کی شرح کو کم کرنے کے لیئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور اگلے ماہ تک روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائیگا قوم کو اچھی اچھی خبریں ملیں گی

الیکشن سے قبل عوام کو ریلیف دینا حکومت کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو درست سمت کی جانب لیکر بڑھ رہے ہیں لیکن جو مسائل ماضی کی حکومتوں نے پیدا کیے ہیں ان کو حل کرنے میں کافی وقت درکار ہے، مشکل ترین حالات کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں اور بہت جلد عوام کو وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…