وزیراعلیٰ پنجاب کا غریبوں کو 1500 روپے ماہانہ دینے کا اعلان

7  اگست‬‮  2022

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے

کی بجائے 1500روپے دینے کا فیصلہ کیاہے اور احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا،دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدر آمد کیلئے وزارتی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گااوراحساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے احساس پروگراموں کے لئے احساس ایکٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اورتمام پروگراموں کو یکجاکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ احساس ہی انسانیت ہے- سماجی اورمعاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ احساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اورفلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن رعایت پروگرام،احساس کارڈاوراحساس تحفظ پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد،ڈاکٹر ثانیہ نشتر،مشیرعمر سرفراز چیمہ،رکن قومی اسمبلی مونس الہی،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اورمتعلقہ حکام نے اجلاس

میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات کی۔مولانا محمد حنیف جالندھری نے نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدام کو سراہا۔مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ آپ کا یہ احسن اقدام دین کی بڑی خدمت ہے۔آپ کا یہ اقدام انتہائی قابل قدر

ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صوبے میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آپ کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے

والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر مذہبی رواداری کے فروغ کے علماء کرام کے کردار کے معترف ہیں۔پنجاب حکومت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے مثالی تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔ علماء کرام کے تعاون اور حکومتی اقدامات کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔حافظ عمار یاسر اور رمیش خان بھی اس موقع پر موجود

تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے- پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے

گی۔عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں۔آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا- وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے فیروزوالاکے علاقے میں 22سالہ نوجوان اسامہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اورملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…